Pakistani Filmmania | Latest Movies | Songs | Reviews
Welcome
Login / Register

Latest Articles


  • Ramazan Transmissions 2017 Ratings: Who is the Real Winner?

    http://go.ad2up.com/afu.php?id=698048

    The Holy month of Ramadan is the time for piety, humbleness and a time for self-reflection. But in Pakistan, it has brought a spree of Ramadan transmissions 2017 on all channels that fight to win the race of ratings!

    In order to have the highest TRPs, TV channels are under enormous pressure to perform their best and be bigger and better than the rest.

    THIS YEAR, THE TOP MOST CONTENDERS APPEAR TO BE ARY DIGITAL AND BOL TV.

    ramadan transmission 2017 ratings

    Bol’s, “Game Show Aesay Chalega” being hosted by Aamir Liaquat is giving away jets. Yep, you heard that right, a mini airplane will be won by attendees. Ary Digital, on the other hand, is giving away around 10 cars per show in Fahad Mustafa’s Jeeto Pakistan.

    RATINGS RELEASED BY ARY & BOL TV

    The official rating has been provided by ARY Digital which has included statistics of various channels including Geo Entertainment, Hum TV and TV One. ARY takes the lead with a whopping 379 GRPs for the 1st and 2nd of Ramadan transmissions 2017 for Shan e Ramzan and Jeeto Pakistan


    Meanwhile, Bol boasts a record-breaking rating of more than 50% viewership, becoming the top most Ramadan transmission watched in the country.

    According to BOL their viewership is more than what is recorded during a Pakistan Vs India cricket match and it is reportedly loved across the border by Indian Muslims as well as across the globe.

    t surely makes one wonder, who is the real winner amongst the channels? One thing is apparent that the battle of TRPs will remain aggressive throughout the Holy Month! But who will be the champ? Let’s wait and watch.

    Read more »
  • بے شمار بیماریوں کا علاج صرف خوبانی سے

    قدرت کی عطا کردہ بے شمار نعمتوں میں ایک نعمت خوبانی بھی ہے۔ جو گرمیوں کے موسم میں پائی جاتی ہے۔ اپنی غذائیت اور قوت بخش ہونے کی وجہ سے یہ پوری دنیا میں مشہور ہے۔ خوبانی کی دنیا بھر میں بیس سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔ پاکستان کے علاقے ہنزہ میں کاشت ہونے والی خوبانی کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ خوبانی تازہ اور خشک دونوں صورتوں میں استعمال کی جاتی ہے۔
    تازہ خوبانی میں قدرتی شکر ، وٹامن اے، سی، پوٹاشیم ،کیلشیم اور فاسفورس موجود ہوتے ہیں۔ خوبانی کے اندر ایک بیج بادام کی طرح کا نکلتا ہے ، جو پروٹین اور چکنائی سے مالا مال ہے۔خوبانی نظام انہضام کو بہتر بناتی ہے۔ صبح نہار منہ دس سے آٹھ خوبانی کے دانوں کے ساتھ ایک گلاس دودھ پی لینے سے نظام انہضام درست رہتا ہے۔ خوبانی سینے کی جلن اور بھوک کی کمی کو ختم کرتی ہے۔ خون کو صاف کرتی ہے اور قبض کشا بھی مانی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ خوبانی کے کھانے سے جلد پر تازگی آتی ہے۔جن افراد کے چہروں پر دانوں کے دھبے ہوتے ہیں، ان کے لئے خوبانی کا ماسک نہایت مفید ہے۔
    اجزاء:
    خوبانی (تازہ ) : دو عدد
    شہد : ایک کھانے کا چمچ
    ہلدی : چٹکی بھر
    ترکیب و طریقہ استعمال:
    تازہ خوبانی کی گھٹلی نکال کر میش کر کے پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ میں شہد ، ہلدی اور لیموں کا رس شامل کرکے مکس کر لیں۔ جب پیسٹ یکجان ہو جائے تو چہرے پر لگائیں۔دس سے پندرہ منٹ تک لگا رہنے کے بعد نارمل پانی سے چہرہ دھو لیں۔ چہرہ صاف ستھرا اور جلد چمکدار ہوجائے گی۔ یہ عمل ہفتے میں ایک بار کریں۔ اگر خشک خوبانی موجود ہو تو اسے تھوڑی دیر کے لئے پانی میں بھگو دیں۔
    خوبانی کے استعمال سے خون میں حدت پیدا ہوتی ہے۔ خوبانی کا مربہ معدے ، جگر اور دل کے لئے مقوی ہے۔ خوبانی کھانے سے عمر میں اضافہ ہو تا ہے۔ خوبانی میں بہترین غذائیت پائی جاتی ہے جو کہ انسانی جسم کے لئے نہایت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ بواسیر کے علاج کے لئے بھی خوبانی بہت اہم ہے۔ جن افراد کومعدے کے بھاری پن کی شکایت ہو ان افراد کے لئے خوبانی کا استعمال دوا سے کم نہیں ہے۔

    Read more »
  • جولوگ کہتے ہیں کہ سب کچھ کرنے کے باوجود وزن کم نہیں ہوتا وہ یہ پوسٹ ایک بار ضرور پڑھ لیں

     

     

    بڑھتا وزن دنیا کے تمام ممالک کے زیادہ تر افراد کا مسئلہ ہے، جس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے سینکڑوں افراد مختلف کوششیں بھی کرتے ہیں۔

    کوششوں کے باوجود سینکڑوں افراد اپنا وزن کم کرنے میں ناکام ہوتے ہیں، جس کے بعد ان کا ماہرین صحت سمیت ادویات، ایکسر سائز اور دیگر ٹوٹکوں سے یقین اٹھ جاتا ہے۔
    وزن میں کمی کرنے میں ناکام ہونے والے افراد اپنی لاپرواہیوں اور غلطیوں پر غور کرنے کے بجائے ماہرین اور طریقوں کو ہی غلط سمجھتے ہیں، مگر ایسا نہیں ہے۔
    جو لوگ کوشش کے باوجود اپنا وزن کم نہیں کرپاتے یا بڑھتے وزن پر قابو نہیں پاسکتے، وہ دراصل چند چھوٹی چھوٹی غلطیاں کر رہے ہوتے ہیں، جو بظاہر بڑی غلطیاں نہیں ہوتیں، مگر ان کے اثرات نقصان دہ ہوتے ہیں۔
    نیند کا مسئلہ
    یہ ایک ایسا مسئلہ ہے، جو بظاہر معمولی ہے، مگر اس کی وجہ سے کئی ذہنی و جسمانی مسائل پیدا ہوتے ہیں، انسان کو رات بھر میں کم سے کم 5 گھنٹے کی نیند لازمی کرنی چاہئیے، جب کہ 9 گھنٹے سے زیادہ نہیں سونا چاہئیے۔
    مشروب کے بجائے پانی کا استعمال
    وزن کی شکایات کرنے والے افراد سادہ پانی کے بجائے مشروب کا استعمال کرتے ہیں، مگر انہیں پانی زیادہ پینا چاہئیے، جو لوگ مشروب بھی استعمال کرتے ہوں، انہیں یومیہ کم سے کم 6 سے 8 گلاس اضافی سادہ پانی پینا چاہئیے۔
    دن بھر بیٹھے رہنا
    کئی افراد کی نوکری ایسی ہے کہ انہیں بیٹھ کر ہی کام کرنا ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق پورا دن بیٹھ کر کام کرتے رہنا، یا بیٹھ کر ٹی وی دیکھنا اور کتابیں پڑھنا وزن کے لیے خطرناک ہے، ہر وقت بیٹھ کر کام کرنے والے افراد کو یومیہ 10 منٹ کے دورانئیے پر مشتمل 3 وقفے کرکے گھومنا، پھرنا چاہئیے۔
    شگر اور کیلوریز کے مشروب کا استعمال
    وزن کم کرنے کے لیے سب سے اچھا طریقہ ایکسر سائز کرنا ہے، اور کئی افراد ایسا ہی کرتے ہیں، مگر پھر بھی ان کا وزن کم نہیں ہوتا،  اس کی وجہ سے ایکسرسائز کرنے والے افراد کی جانب سے زیادہ شگر اور کیلوریز والے مشروب اور انرجی ڈرنکس سمیت ایسی غذا کا استعمال ہے، جنہیں وہ ہلکا پھلکا کھانا سمجھتے ہیں۔
    زیادہ وزن والے افراد کو تلی ہوئی اشیاء، چپس، مشروب، کولڈ ڈرنکس، الکوحل اور گوشت کھانے سے پرہیز کرنے سمیت اپنے معالج سے بھی ہر وقت رابطے میں رہنا چاہئیے۔

    Read more »
  • ڈپریشن سے نجات پانے کیلئے زبردست قہوہ

    فی زمانہ کوئی خوش نصیب شخص ہی ہو سکتا ہے جو کسی نہ کسی شکل میں ڈپریشن کے مرض میں مبتلا نہ ہو۔ یہ الگ بات ہے کہ اکثر لوگ غمِ دوراں میں مشغول ہونے کی وجہ سے اپنی ذات اور ذات میں ظاہر ہونے والی تبدیلیوں پہ دھیان نہیں دے پاتے۔ ذہنی و نفسیاتی امراض کی سب سے بڑی وجہ کسی بھی چیز کو اپنے سر پہ سوار کرنا ہے۔ علاوہ ازیں ہر ذہنی مسئلہ، وہ ڈپریشن ہو یا ٹینشن، سٹریس ہو یا اینگزائیٹی اسے اپنی عادات، ذہنی رجحانات، سوچنے کے انداز اور روزمرہ طرز عمل میں رد و بدل کر کے کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ آج میں آپ کیلئے ایک ایسا ٹوٹکا لایا ہوں، جس کے استعمال سے ڈپریشن والا مسئلہ ختم ہو جائے گا اور آپ ایک پر سکون نیند گزار سکیں گے۔
    اس ٹوٹکے کو بنانے کیلئے آپ کو یہ چیزیں درکار ہوں گی۔
    اجزاء:
    اسطوخودوس : ایک چٹکی
    چھوٹی الائچی : ایک عدد
    ناگر موتھا(بالچھڑ) : ایک چٹکی
    پانی : ڈیڑھ کپ
    ٹوٹکے میں بتائی گئی چیزیں آپ کو کسی بھی پنسار سٹور سے مل جائیں گی۔
    ترکیب و طریقہ استعمال:
    ڈیڑھ کپ پانی کو برتن میں ڈال کر چولہے پہ رکھ دیں اور تمام اجزاء ڈال کر ابلنے دیں۔ جب پانی ایک کپ رہ جائے تو چولہے سے اتار کر ایک کپ میں چھان لیں اور نیم گرم پئیں۔ دن میں دو بار اس قہوے کا استعمال کریں۔ دس دن میں آپ کی طبیعت بالکل فریش ہو جائے گی اور اگر آپ کو رات میں نیند نہیں آتی تو آپ کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
    اس کے باوجود اگر نیند نہ آئے تو تیسرے کلمے اور درود شریف کا ورد کریں۔ رات کو سوتے وقت روغن کدو کے چند قطروں کی سر میں مالش کریں اور دو قطرے کانوں میں بھی ڈالیں۔ ایسا کرنے سے آپ بھر پور نیند لے سکیں گے اور ڈپریشن سے بھی دور رہیں گے۔

    Read more »
  • موٹاپا، ایکنی، بدہضمی اور قبض سب کو دور بھگانے والی پھکی

    رمضان برکتوں اور گناہوں سے نجات کا مہینہ ہے۔ اگر ہم چاہیں تو اس ماہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سی بیماریوں سے بھی نجات حاصل کر سکتے ہیں، مگر ہم کوشش نہیں کرتے۔ روزے سے لاحق ہونے والی کمزوری کو قدرتی اغذایہ (شہد، پھل، کھجوریں وغیرہ) کی بجائے چینی مثلاً لال شربت (روح افزاء وغیرہ)چینی سے لبریز مصنوعی جوس اور سموسے پکوڑے، ہمارے افطار دسترخوان کی شان بنتے ہیں۔ جس سے جسم میں جمع کیلوریز و فالتو چربی جو روزے کی حالت میں جل چکی تھی، وہ ہم نے دوبارہ دو سے تین گناہ زیادہ جسم میں اور داخل کر لی ہیں۔ جس سے فوری طور پر توانائی تو جسم کو حاصل ہوگی مگر روزے کا مقصد فوت ہو گیا۔ تزکیہ نفس
    کے ساتھ ساتھ تزکیہ جسم بھی ہونا چاہیے۔ ایسی صورت میں افطاری کے وقت 2 یا 3 کھجوریں، ایک گلاس دودھ بغیر چینی کے لیں۔ مغرب کی نماز ادا کریں اور آدھی یا ایک چپاتی چکنائی کے بغیر سالن سے کھا لیں بلکہ بہتر ہے کہ کھانے کی بجائے پھل یا سلاد سے کھجور کو ختم کریں۔ سحری میں بھی ایک یا آدھی چپاتی دہی اور سالن ( بغیر بالائی کے دہی اور چکنائی کے بغیر سالن) سے کھائیں۔ اس کے بعد دودھ یا چائے بغیر چینی کے ایک کپ لیں۔ اگر سحری میں دہی استعمال کی ہے تو پھر دودھ یا چائے کی ضرورت نہیں بلکہ منع ہے۔
    اس سادہ سے سحر و افطار سے آپ ایک ماہ میں 10 کلو تک وزن کم کرسکتے ہیں۔ سحر و افطار میں سادہ پانی (منرل واٹر) تھوڑا تھوڑا کر کے پئیں۔ یک دم دو تین گلاس پینے سے پیٹ میں درد ہو جاتا ہے۔
    1- دیسی اجوائن اور کلونجی برابر وزن لے کر گرائینڈ کر لیں۔ 3-4 چٹکی سالن، سلاد یا دہی (بغیر بالائی) میں ڈال کر کھائیں۔
    2- سرکہ انگوری جرمنی والا دو کھانے کے چمچ ایک گلاس پانی میں ملا کر صبح و شام (سحروافطار) کو پی لیں۔ یہ ہلکا سا قابض ہے۔
    3- نیم کے پتے، فلفل سیاہ برابر وزن لے کر گرائینڈ کر لیں۔ موٹاپے میں ایک یا نصف چائی کی چمچی پانی سے صبح و شام (سحروافطار) کو لیں۔ یہ بواسیر، سینے کی جلن، حدت بدن، پھوڑے پھنسی کا بہترین علاج ہے۔

    Read more »
RSS